مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33329
باب: جب کوئی آدمی بھائیوں اور دادا کو چھوڑ جائے تو کیاحکم ہے؟ اس بارے میں علماء کے اختلاف کا بیان
إذا ترك إخوة وجدا واختلافهم فيه
حدیث نمبر: 33329
٣٣٣٢٩ - حدثنا عبد الأعلى عن داود عن شهر بن حوشب عن عبد الرحمن بن غنم قال إن أول جد ورث في الإسلام عمر بن الخطاب فأراد أن يحتاز المال فقلت له: يا أمير المؤمنين إنهم شجرة دونك -يعني: بني (بنيه) (١) (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن غنم کہتے ہیں کہ اسلام میں سب سے پہلا دادا جو وارث بنایا گیا وہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے ارادہ کیا کہ تمام مال لے لیں ، میں نے کہا اے امیر المؤمنین ! پوتے آپ کے لئے رکاوٹ ہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (بينه).
(٢) منقطع حكمًا؛ شهر مدلس.