مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الجد من جعله أبا باب: دادا کا بیان ، اور ان حضرات کا ذکر جو اس کو باپ کے درجے میں رکھتے ہیں
حدیث نمبر: 33303
٣٣٣٠٣ - حدثنا وكيع عن ابن جريج عن ابن أبي مليكة قال: قال ابن الزبير: إن الذي قال فيه رسول اللَّه ﷺ: "لو كنت متخذا خليلًا لاتخذته خليلًا"، ⦗٢٩٢⦘ جعل الجد أبًا، يعني: أبا بكر (١).مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ بیشک وہ صاحب جن کے بارے میں حضور ﷺ نے یہ فرمایا : اگر میں کسی کو اپنا دوست بناتا تو ضرور ابوبکر کو دوست بناتا، انہوں نے دادا کو باپ کے قائم مقام قرار دیاے۔