مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33294

باب: ان عورتوں کا بیان جو وارث بنتی ہیں، اور یہ کہ وہ کتنی ہیں؟

فيمن يرث من النساء كم هن

حدیث نمبر: 33294
٣٣٢٩٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا مندل عن الأعمش عن إبراهيم قال: يرث الرجل ستة نسوة: ابنته، وابنة ابنه، وأمه، وجدته، وأخته، وزوجته، وترث المرأة سبعة (نفر) (١): ابنها، وابن ابنها، وأباها، وجدها، وزوجها، وأخاها، (ترث) (٢) من ابن ابنتها سدسًا، ولا يرث هو منها شيئًا في قولهم كلهم.
مولانا محمد اویس سرور

اعمش روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ مرد کی وارث بننے والی عورتیں چھ ہیں : بیٹی، پوتی، ماں ، دادی یا نانی، بہن اور بیوی، اور عورت سات آدمیوں کی وارث بنتی ہے : بیٹا، پوتا، باپ، دادا، شوہر اور بھائی، اور یہ اپنے نواسے سے چھٹے حصّے کی وارث بنتی ہے، اور نواسہ ان سے کسی چیز کا وارث نہیں ہوتا تمام حضرات کے قول کے مطابق۔

حواشی
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [أ، هـ]: (يرث)
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33294
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33292، ترقيم محمد عوامة: 31847»