مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
فيمن يرث من النساء كم هن باب: ان عورتوں کا بیان جو وارث بنتی ہیں، اور یہ کہ وہ کتنی ہیں؟
حدیث نمبر: 33293
٣٣٢٩٣ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل بن عمرو قال: قال إبراهيم: يرث من النساء ستة نسوة: الابنة وابنة الابن والأم والجدة والأخت (والمرأة) (١)، ويرث النساءُ من الرجال سبعة نفر: (ترث) (٢) أباها، وابنها، وابن ابنها وأخاها، وزوجها، وجدها، (وترث) (٣) من ابن ابنتها (سدسًا) (٤) إلا أن يكون له عصبة غيرها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ چھ عورتیں وارث بنتی ہیں : بیٹی، پوتی، ماں، دادی، بہن اور بیوی، اور یہ سات آدمیوں کی وارث بنتی ہیں : باپ، بیٹا، پوتا، بھائی، شوہر، اور دادا، اور یہ اپنی بیٹی سے چھٹے حصّے کی وارث ہوتی ہے ، مگر یہ کہ اس کا کوئی عصبہ موجودہو۔
حواشی
(١) سقط من [م] كلمة (المرأة)، والمراد الأوجه.
(٢) في [أ، ب]: (ويرث).
(٣) في [ب]: (ويرث).
(٤) في [أ، ب]: (سدسها).