مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من قال: يضرب بسهم من لا يرث باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ اس آدمی کا حصہ نہیں لگایا جائے گا جو وارث نہیں بنتا
حدیث نمبر: 33276
٣٣٢٧٦ - قال وكيع: وقال غير سفيان عن مغيرة عن إبراهيم في رجل مات وترك أختين لأب وأختين لأب وأم، قال: كان يقال: ذو السهم أحق ممن لا سهم له.مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے ہوئے دو باپ شریک بہنیں اور دو حقیقی بہنیں چھوڑیں، کہ یہ کہا جاتا تھا کہ حصّہ دار زیادہ حق دار ہے اس سے جو حصّہ دار نہیں ہے۔