مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الرد واختلافهم فيه باب: ردّ کا بیان، اور اس بارے میں فقہاء کے اختلاف کا بیان
حدیث نمبر: 33256
٣٣٢٥٦ - حدثنا ابن فضيل عن إسماعيل عن عامر عن (عبد اللَّه) (١) أنه كان يرد على الابنة والأخت والأم إذا لم تكن عصبة، وكان زيد لا يعطيهم إلا نصيبهم (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیٹی ، بہن اور ماں پر مال لوٹا دیا کرتے تھے۔ جبکہ وہ عصبہ بھی نہ ہو، اور حضرت زید رضی اللہ عنہان کو صرف ان کو ان کا حصہ ہی دیتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (عبيد اللَّه).