مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33248

باب: ان حضرات کا بیان جو ذوی الأرحام کو وارث قرار دیتے ہیں، اور موالی کو وارث قرار نہیں دیتے

من كان يورث ذوي الأرحام دون الموالي

حدیث نمبر: 33248
٣٣٢٤٨ - حدثنا ابن نمير عن الأعمش عن سالم قال: أتي علي في رجل ترك جدته ومواليه فأعطى الجدة المال دون الموالي (١).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سالم فرماتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس اس آدمی کے بارے میں مسئلہ لایا گیا جس نے اپنی دادی یا نانی اور اپنے آقا چھوڑے، آپ نے اس کا مال دادی یا نانی کو دے دیا، اور آقاؤں کو کچھ نہیں دیا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33248
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 31812»