مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من كان يحجب بهم ولا يورثهم باب: ان حضرات کا بیان جو ان لوگوں کو وراثت سے مانع تو قرار دیتے ہیں لیکن ان کو کسی کا وارث نہیں بناتے
حدیث نمبر: 33238
٣٣٢٣٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن أشعث عن محمد عن ابن مسعود في رجل مات وترك أباه مملوكًا، قال: يُشترى من ماله فيعتق ثم يورث (١).مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے ہوئے اپنے باپ کو غلامی کی حالت میں چھوڑا تھا کہ اس کو اس کے مال سے خرید لیا جائے پھر آزاد کردیا جائے اور پھر وارث بنادیا جائے، راوی کہتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ بھی اسی بات کے قائل تھے۔
حواشی
(١) منقطع؛ ابن سيرين لم يدرك ابن مسعود.