مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في المملوك وأهل الكتاب من قال: لا يحجبون (ولا يرثون) باب: غلاموں اور اہل کتاب کا بیان اور ان حضرات کا بیان کہ جن کے نزدیک یہ لوگ نہ کسی کو وراثت سے روکتے ہیں نہ کسی کے وارث ہوتے ہیں
حدیث نمبر: 33233
٣٣٢٣٣ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه في رجل مات وترك أمه مملوكة وجدته حرة، قال: المال للجدة.مولانا محمد اویس سرور
ہشام روایت کرتے ہیں ان کے والد نے اس آدمی کے بارے میں کہ جس نے مرتے ہوئے اپنی ماں کو غلامی کی حالت میں اور اپنی دادی کو آزادی کی حالت میں چھوڑا تھا کہ اس آدمی کا مال دادی کے لئے ہوگا۔