حدیث نمبر: 33221
٣٣٢٢١ - حدثنا عبد الرحيم بن عبد الرحمن المحاربي عن زائدة عن أبي حصين قال: خاصمت إلى شريح في مولى لنا مات وترك ابنتيه ومواليه، فأعطى شريح ابنتيه الثلثين، وأعطى مولاه الثلث.
مولانا محمد اویس سرور

ابو حصین سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح رحمہ اللہ سے اس مسئلے میں فیصلہ طلب کیا کہ ہمارا ایک آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اپنی دو بیٹیاں اور چندآقاؤں کو چھوڑ گیا، حضرت شریح نے اس کی دو بیٹیوں کو دو تہائی مال عطا فرمایا اور اس کے مولا کو ایک تہائی مال عطا فرمایا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33221
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33221، ترقيم محمد عوامة 31790)