مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الخالة والعمة من كان (يورثهما) باب: خالہ اور پھوپھی کا بیان، اور ان حضرات کا بیان جو ان کو وارث قرار دیتے ہیں
حدیث نمبر: 33202
٣٣٢٠٢ - حدثنا ابن إدريس عن مالك بن أنس عن محمد بن أبي بكر قال: قال عمر: عجبًا للعمة تورث ولا ترث (١).مولانا محمد اویس سرور
محمد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ پھوپھی کا عجیب حال ہے کہ دوسرے رشتہ دار تو اس کے وارث بنتے ہیں مگر وہ کسی کی وارث نہیں بنتی۔
حواشی
(١) منقطع؛ محمد بن أبي بكر لم يسمع من عمر.