مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في الخالة والعمة من كان (يورثهما) باب: خالہ اور پھوپھی کا بیان، اور ان حضرات کا بیان جو ان کو وارث قرار دیتے ہیں
٣٣٢٠١ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن (سعد) (١) عن زيد بن أسلم قال: دعي رسول اللَّه ﷺ إلى جنازة رجل من الأنصار، فجاء على حمار ⦗٢٦٨⦘ فقال: "ما ترك؟ " قالوا: ترك عمة وخالة، قال رسول اللَّه ﷺ: "رجل مات وترك عمة وخالة" ثم سار ثم قال: "مات وترك عمة وخالة" ثم قال: "لم أجد لهما شيئًا" (٢).حضرت زید بن اسلم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک انصاری کے جنازے میں بلایا گیا پس آپ رحمہ اللہ ایک گدھے پر سوار ہو کر تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس نے کون کون سے رشتہ دار چھوڑے لوگوں نے کہا کہ اس نے ایک پھوپھی اور ایک خالہ چھوڑی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ آدمی ہے جو مرا اور مرتے ہوئے ایک پھوپھی اور ایک خالہ چھوڑ گیا پھر تھوڑا چلے اور پھر فرمایا کہ یہ آدمی ہے جس نے مرتے ہوئے پھوپھی اور خالہ کو چھوڑا ہے پھر فرمایا کہ میں ان کے لئے کوئی حصّہ نہیں پاتا۔