مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
من كان (لا) يشرك بين الإخوة والأخوات (لأب وأم) مع الإخوة للأم في ثلثهم ويقول: هو لهم باب: ان حضرات کا بیان جو حقیقی بھائیوں اور بہنوں کو شریک نہیں بناتے ماں شریک بھائیوں کے ساتھ ان کے ایک تہائی مال میں، اور فرماتے ہیں کہ وہ مال انہی کے لئے ہے
حدیث نمبر: 33188
٣٣١٨٨ - حدثنا عبد اللَّه بن داود عن علي بن صالح عن جابر عن عامر أن عليًا وأبا موسى (وأبيًا) (١) كانوا لا يشركون (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضر ت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو موسیٰ اور حضرت ابی رضی اللہ عنہ بھی ان بھائیوں کو شریک نہیں بنایا کرتے تھے۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام نے ان سے اختلاف کیا ہے شریک کرنے کے بارے میں سوائے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے کہ وہ شریک نہیں بناتے تھے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (وزيدًا).