مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33165
باب: ایک بیٹی اور دو چچا کے بیٹوں کا بیان جن میں سے ایک ماں شریک بھائی ہو
في ابنة وابني عم أحدهما أخ لأم
حدیث نمبر: 33165
٣٣١٦٥ - [قال أبو بكر: فهذه في قول سعيد بن جبير من سهمين: للابنة النصف ولابن العم الذي ليس بأخ لأم] (١) النصف، وفي قول عطاء من أربعة: سهمان للابنة، وسهمان بينهما.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ کے قول کے مطابق دو حصّوں سے نکلے گا، بیٹی کے لئے نصف ، اور اس چچا زاد بھائی کے لئے جو ماں شریک بھائی نہیں ہے نصف مال ہوگا، اور حضرت عطاء رحمہ اللہ کے قول کے مطابق چار حصّوں سے نکلے گا۔ دو حصّے بیٹی کے لئے ہوں گے اور دو حصّے ان کے درمیان تقسیم ہوں گے۔
حواشی
(١) سقط في: [أ، ب].