مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33157
باب: ان چچا زاد بھائیوں کا بیان جن مین سے ایک ماں شریک بھائی بھی ہو
في بني عم أحدهم أخ لأم
حدیث نمبر: 33157
٣٣١٥٧ - قال أبو بكر: فهي في قول عمر وعلي وزيد من ستة أسهم، وهي في قول عبد اللَّه وشريح من سهم واحد وهو جميع المال.مولانا محمد اویس سرور
ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت عمر، حضرت علی، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکلے گا، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ اور شریح رحمہ اللہ کے قول کے مطابق ایک حصّے سے نکلے گا، اور وہ پورا مال ہوگا۔