مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33156
باب: ان چچا زاد بھائیوں کا بیان جن مین سے ایک ماں شریک بھائی بھی ہو
في بني عم أحدهم أخ لأم
حدیث نمبر: 33156
٣٣١٥٦ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امرأة تركت بني عمها أحدهم أخوها لأمها، قال: فقضى فيها عمر وعلي وزيد؛ أن لأخيها من أمها السدس، وهو شريكهم بعد في المال، وقضى فيها عبد اللَّه أن المال له دون بني عمه (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس عورت نے مرتے وقت چچا زاد بھائی چھوڑے جن میں سے ایک اس کا ماں شریک بھائی ہو، اس کے بارے میں حضرت عمر، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ م نے فیصلہ فرمایا کہ اس کے ماں شریک بھائی کو چھٹا حصّہ ملے گا، اور پھر وہ مال میں دوسروں کے ساتھ شریک ہوگا، اور اس کے بارے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فیصلہ فرمایا کہ مال اسی کو ہی ملے گا نہ کہ اس میت کے دوسرے چچا زاد بھائیوں کو۔
حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.