مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33151

باب: بیٹی، پوتی، پوتوں، حقیقی بہن کے بیٹوں اور علاتی بھائیوں اور بہنوں کا بیان

في ابنة وابنة ابن وبني ابن و (في) أخت لأب وأم وأخ وأخوات لأب

حدیث نمبر: 33151
٣٣١٥١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الأعمش قال: كان عبد اللَّه يقول في البة، وابنة ابن، وبني ابن، وبني أخت لأب وأم، وأخت وإخوة لأب، (أن) (١) ابن مسعود كان يعطي هذه النصف، ثم ينظر، فإن كان إذا قاسمت الذكور أصابها أكثر من السدس لم يزدها على السدس، وإن أصابها أقل من السدس قاسم بما لم ⦗٢٥٧⦘ يلزمها الضرر، وكان غيره من أصحاب محمد ﷺ يقول: لهذه النصف، وما بقي فللذكر مثل حظ الأنثيين (٢).
مولانا محمد اویس سرور

اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیٹی ، پوتی، پوتوں، حقیقی بہن کے بیٹوں اور علاتی بہن بھائیوں کے بارے میں اس طرح تقسیم فرمایا کرتے تھے کہ بیٹی کو نصف مال دیتے، پھر دیکھتے ، اگر مردوں کے ساتھ تقسیم کرنے پر اس کو چھٹے حصّے سے زائد ملتا تو اس کو چھٹے حصّے سے زیادہ نہیں دیتے تھے اور اگر چھٹے حصّے سے کم ملتا تو اس طرح تقسیم کرتے تھے کہ اس پر نقصان لازم نہ آئے ، اور دوسرے اصحابِ نبی رضی اللہ عنہ م فرماتے تھے کہ اس عورت کے لئے نصف مال ہے اور باقی مال اس طرح تقسیم ہوگا کہ ایک آدمی کو دو عورتوں کے برابر حصّہ دیا جائے گا۔

حواشی
(١) في [جـ]: (ابن)، وسقط من: [أ، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33151
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 31732»