مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33150
باب: اس آدمی کا بیان جس نے اپنی دو بیٹیاں ، ایک پوتی اور ایک پڑپوتا چھوڑا
في رجل ترك (ابنتيه) وابنة ابنه وابن ابن أسفل منها
حدیث نمبر: 33150
٣٣١٥٠ - قال أبو بكر: فهذه من تسعة في قول علي وزيد فيصير للابنتين الثلثان، وتبقى ثلاثة أسهم: فلابن الابن سهمان، ولأخته سهم، وفي قول عبد اللَّه من ثلاثة أسهم: للبنتين الثلثان سهمان، ولابن الابن ما بقي وهو سهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کی رائے کے مطابق نو کے عد د سے نکلے گا، دو تہائی مال دو بیٹیوں کے لئے ہوگا، اور تین حصّے باقی بچے، ان میں سے دو حصّے پوتے کے لئے اور ایک حصّہ اس کی بہن کے لئے ہوگا، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ کی رائے کے مطابق تین کے عدد سے نکلے گا، دو تہائی بیٹیوں کے لئے اور باقی مال جو ایک تہائی حصّہ ہے پوتے کے لئے ہوگا۔