مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
رجل مات وترك أختيه لأبيه وأمه وإخوة وأخوات لأب أو ترك ابنته وبنات (ابنه) وابن (ابنه) باب: اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت اپنی دو حقیقی بہنیں، اور علاتی بہن بھائی چھوڑے یا ایک بیٹی، بہت سی پوتیاں اور ایک پوتا چھوڑے
حدیث نمبر: 33146
٣٣١٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن إبراهيم عن مسروق قال: قدم فقال له علقمة: ما كان ابن مسعود (بثبت؟) (١) فقال له مسروق: كلا، ولكن رأيت زيد بن ثابت وأهل المدينة يشركون (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق مدینہ منّورہ سے آئے تو ان سے علقمہ نے فرمایا کہ کیا حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ باوثوق آدمی نہیں تھے ؟ تو حضرت مسروق نے فرمایا کہ ایسا ہرگز نہیں ! لیکن میں نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور اہل مدینہ کو دیکھا ہے کہ وہ مردوں اور عورتوں کو مال میں شریک کرتے ہیں
حواشی
(١) في [أ، ب]: (يثبت).