مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33145

باب: اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت اپنی دو حقیقی بہنیں، اور علاتی بہن بھائی چھوڑے یا ایک بیٹی، بہت سی پوتیاں اور ایک پوتا چھوڑے

رجل مات وترك أختيه لأبيه وأمه وإخوة وأخوات لأب أو ترك ابنته وبنات (ابنه) وابن (ابنه)

حدیث نمبر: 33145
٣٣١٤٥ - فخرج (١) خرجه إلى المدينة، قال: فجاء وهو يرى أن يشرك بينهم، قال: فقال له علقمة: ما ردك عن قول (عبد اللَّه) (٢) ألقيت أحدا هو أثبت في نفسك منه؟ قال: فقال: لا، ولكن لقيت زيد بن ثابت فوجدته من الراسخين في العلم.
مولانا محمد اویس سرور

چناچہ ایسا ہوا کہ وہ ایک مرتبہ مدینہ منوّرہ تشریف لے گئے، راوی کہتے ہیں کہ جب واپس آئے تو ان کی رائے یہ ہوچکی تھی کہ مردوں اور عورتوں کو شریک کیا جائے، راوی کہتے ہیں کہ حضرت علقمہ نے ان سے فرمایا کہ تمہیں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے سے کس نے پھیرا ؟ کیا آپ کسی ایسے شخص سے ملے ہیں جو آپ کے خیال میں ان سے زیادہ باوثوق ہو ؟ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ نہیں ! لیکن میں حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ملا تو میں نے ان کو پختہ علم والے حضرات میں سے پایا۔

حواشی
(١) أي مسروق.
(٢) في [أ، ب]: (عبيد اللَّه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33145
تخریج حدیث «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2927، 2933، 2934، 2937، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 18، 19، 26، 27، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12326، 12443، 12608، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19013»