مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33144
باب: اس آدمی کا بیان جس نے مرتے وقت اپنی دو حقیقی بہنیں، اور علاتی بہن بھائی چھوڑے یا ایک بیٹی، بہت سی پوتیاں اور ایک پوتا چھوڑے
رجل مات وترك أختيه لأبيه وأمه وإخوة وأخوات لأب أو ترك ابنته وبنات (ابنه) وابن (ابنه)
حدیث نمبر: 33144
٣٣١٤٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن مسروق قال: كان يأخذ يقول عبد اللَّه في أخوات لأم وأبي وإخوة وأخوات لأب، (يجعل) (١) ما بقي على الثلثين للذكور دون الإناث (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے کہ مسروق حقیقی بہنوں اور علّاتی بھائیوں اور علّاتی بہنوں کے بارے میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے رکھتے تھے، کہ دو تہائی کے علاوہ بچنے والے مال کو مردوں میں تقسیم کرنے کے قائل تھے نہ کہ عورتوں کے درمیان۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (جعل).