مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
ابنة وأخت وابنة ابن باب: یہ باب ہے بیٹی، بہن اور پوتی کے حصّے کے بیان میں
حدیث نمبر: 33139
٣٣١٣٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي قيس عن (هزيل) (١) عن عبد اللَّه قال: قضى رسول اللَّه ﷺ في ابنة وابنة ابن وأخت أعطى الابنة النصف، وابنة الابن السدس تكملة الثلثين والأخت ما بقي (٢).مولانا محمد اویس سرور
ھُزیل روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی، پوتی اور بہن کے بارے میں ایک فیصلہ فرمایا، جس میں بیٹی کو نصف مال، پوتی کو چھٹا حصّہ، دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کو عطا فرمایا۔ ابو بکر فرماتے ہیں یہ مسئلہ ٦ کے عدد سے حل ہوگا، بیٹی کے لئے تین حصّے، پوتی کے لئے ایک حصّہ اور بہن کے لئے دو حصّے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (هذيل).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاح مدلس، وانظر: ما قبله.