حدیث نمبر: 33138
٣٣١٣٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس عن (هزيل) (١) بن شرحبيل قال: جاء رجل إلى أبي موسى وسلمان بن ربيعة فسألهما عن ابنة وابنة ابن وأخت -لأب وأم-، فقالا: للابنة النصف، وما بقي للأخت، وائت ابن مسعود فسله فإنه سيتابعنا، قال: فأتى الرجل ابن مسعود فسأله وأخبره بما قالا، فقال: لقد ضللت إذن وما أنا من المهتدين، ولكن سأقضي بما قضى (به) (٢) رسول اللَّه ﷺ للابنة النصف، ولابنة الابن السدس تكملة الثلثين، وما بقي فللأخت (٣).
مولانا محمد اویس سرور

ھُزیل بن شرحبیل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابو موسیٰ اور حضرت سلیمان بن ربیعہ کے پاس آیا اور ان سے بیٹی، پوتی اور حقیقی بہن کے حصّے کے بارے میں سوال کیا، ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ بیٹی کے لئے نصف مال ہے اور باقی بہن کے لئے ہے، اور آپ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس چلے جائیں وہ ہماری تائید کریں گے، راوی کہتے ہیں کہ وہ آدمی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس مسئلے کے بارے میں پوچھا اور جو مسئلہ ان دو حضرات نے بیان فرمایا تھا بتایا، آپ نے فرمایا : اگر میں ان کی تائید کروں تو میں گمراہ ہوں گا اور اس بارے میں درست رائے رکھنے والا نہ ہوں گا، لیکن میں وہ فیصلہ کرتا ہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے ، کہ بیٹی کے لئے نصف مال ، پوتی کے لئے چھٹا حصّہ دو تہائی حصّے کو پورا کرنے کے لئے، اور باقی بہن کے لئے ہوگا۔

حواشی
(١) في [هـ]: (هذيل).
(٢) سقط من: [أ، ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33138
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٤٢)، وأحمد (٣٦٩١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33138، ترقيم محمد عوامة 31724)