مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفرائض
في امرأة وأبوين من كم هي؟ باب: بیوی اور والدین کا بیان ، کہ ان کا حصّہ کتنا نکلے گا؟
حدیث نمبر: 33108
٣٣١٠٨ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي المهلب أن عثمان سئل عنها فقال: للمرأة الربع، وللأم ثلث ما بقي، وسائر ذلك للأب (١).مولانا محمد اویس سرور
ابو مہلّب سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے اس صورت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : عورت کے لئے ایک چوتھائی مال ہے، اور ماں کے لئے باقی ماندہ مال کا ایک تہائی، اور اس کے علاوہ باقی سارا مال باپ کے لئے ہے۔