مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33107
باب: یہ باب ہے دین کی سمجھ حاصل کرنے کے بیان میں
في الفقه في الدين
حدیث نمبر: 33107
٣٣١٠٧ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن كعب قال: إذا أراد اللَّه بعبد خيرًا فقهه في الدين، وزهده في الدنيا، وبصره عيبه فمن (أوتيهن) (١) فقد ⦗٢٤٧⦘ أوتي (خير) (٢) الدنيا والآخرة.مولانا محمد اویس سرور
موسیٰ بن عبیدہ سے روایت ہے کہ محمد بن کعب رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتے ہیں اور اس کو دنیا میں بےرغبت کردیتے ہیں اور اس کو اس کے اپنے عیب دکھلا دیتے ہیں ، اور جس شخص کو یہ چیزیں دے دی گئیں اس کو دنیاو آخرت کی بھلائی مل گئی۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أوتي).
(٢) في [أ، ب]: (خيري).