مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
الرجل يوصي بعتق رقبتين فلا (توجد) إلا رقبة باب: اس آدمی کا بیان جو دو غلاموں کے آزاد کرنے کی وصیت کرکے مرے لیکن ایک غلام سے زیادہ نہ مل سکے
حدیث نمبر: 33088
٣٣٠٨٨ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن سعيد بن السائب أن رجلًا أوصى أن (تعتق) (١) عنه رقبتان بثمن وسماه، فلم يوجد بذلك الثمن رقبتان، فسألت عطاء فقال: اشتروا رقبة واحدة واعتقوها عنه.مولانا محمد اویس سرور
سعید بن سائب فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے وصیت کی کہ اس کی طرف سے دو غلام خرید کر آزاد کردیے جائیں، اور قیمت بھی بتائی، لیکن اس قیمت میں دو غلام نہیں مل سکے، میں نے حضرت عطاء سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ ایک غلام خرید کر اس کی طرف سے آزاد کردیا جائے۔
حواشی
(١) في [ب، م]: (تعتق).