مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في امرأة أوصت بثلث ما لها لزوجها في سبيل الله باب: اس عورت کا بیان جس نے ایک تہائی مال کی اپنے شوہر کیلئے فی سبیل اللہ دیے جانے کی وصیت کی
حدیث نمبر: 33084
٣٣٠٨٤ - حدثنا أبو أسامة عن (الفزاري) (١) عن الأوزاعي قال: سئل الزهري عن امرأة أوصت بثلث مالها لزوجها في سبيل اللَّه؟ قال: لا يجوز إلا أن تقول: هو في سبيل اللَّه إلى زوجي يضعه حيث (يشاء) (٢).مولانا محمد اویس سرور
اوزاعی فرماتے ہیں کہ زہری سے ایک عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے اپنے ایک تہائی مال کی اپنے شوہر کو فی سبیل اللہ دینے کی وصیت کی تھی، فرمایا کہ یہ وصیت جائز نہیں، ہاں مگر اس وقت جبکہ وہ یوں کہے کہ یہ مال اللہ کے راستے میں دینے کے لئے میرے شوہر کو دیا جائے، اور وہ جہاں چاہے اسے خرچ کرے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (الفراري).
(٢) في [جـ، م]: (شاء).