مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33081

باب: اس آدمی کا بیان جس نے تین بیٹے چھوڑے اور کہا کہ میرا تہائی مال میرے سب سے چھوٹے بیٹے کے لئے ہے

في رجل ترك ثلاثة بنين وقال: ثلث مالي لأصغر بني

حدیث نمبر: 33081
٣٣٠٨١ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا وضاح عن مغيرة عن حماد في رجل توفي وترك ثلاثة بنين وقال: ثلث مالي لأصغر بني، وقال الأكبر: أنا لا أجيز، وقال الأوسط: أنا أجيز، فقال: اجعلها على تسعة أسهم (يرفع) (١) (ثلاثة) (٢)، فله سهمه وسهم الذي أجازه.
مولانا محمد اویس سرور

مغیرہ سے روایت ہے کہ حضرت حماد نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے ہوئے تین بیٹے چھوڑے اور کہا کہ میرا ایک تہائی مال میرے سب سے چھوٹے بیٹے کے لئے ہے، بعد میں بڑے بیٹے نے کہا میں ایسی وصیت نافذ نہیں کرتا اور درمیان والے بیٹے نے کہا کہ میں اسے نافذ کرتا ہوں، فرمایا کہ میری رائے میں اس مال کے نو حصّے کیے جائیں، تین حصّے بڑے بیٹے کو دیے جائیں گے، اور پھر چھوٹے بیٹے کو اس کا حصّہ اور وصیت کو نافذ کرنے والے کا حصّہ دے دیا جائے گا۔

حواشی
(١) في [أ، ب]: (ترفع).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (ثلثه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 33081
تخریج حدیث «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 3109، ترقيم محمد عوامة: 31672»