مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
من كان يقول: الورثة أحق من غيرهم بالمال باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ ورثاء مال کے دوسروں سے زیادہ حق دار ہیں
حدیث نمبر: 33075
٣٣٠٧٥ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (نسير) (١) قال: قال رجل للربيع بن خثيم: أوس لي بمصحفك، قال فنظر إلى ابن له صغير فقال: ﴿وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ﴾ [الأنفال: ٧٥].مولانا محمد اویس سرور
نُسیر فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ربیع بن خثیم سے فرمایا کہ آپ اپنے مصحف کی میرے لئے وصیت فرما دیں ! آپ نے اپنے چھوٹے بیٹے کی طرف دیکھ کر اس آیت کی تلاوت فرمائی (بعض رشتہ دار اللہ کی کتاب میں بعض سے بڑھ کر ہیں) ۔
حواشی
(١) في [أ، ب، م]: (بشير).