مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33074

باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ ورثاء مال کے دوسروں سے زیادہ حق دار ہیں

من كان يقول: الورثة أحق من غيرهم بالمال

حدیث نمبر: 33074
٣٣٠٧٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا يزيد بن عبد العزيز عن إسماعيل عن حكيم بن جابر أنه لما حضره الموت وكان له غلام فقيل له: لو اعتقت هذا، فقال: إني لم أترك لولدي غيره قال: فأعادوا عليه لو اعتقته، فقرأ هذه الآية: ⦗٢٣٨⦘ ﴿وَلْيَخْشَ الَّذِينَ لَوْ تَرَكُوا مِنْ خَلْفِهِمْ ذُرِّيَّةً (ضِعَافًا خَافُوا عَلَيْهِمْ) (١)﴾ إلى قوله: ﴿سَدِيدًا﴾.
مولانا محمد اویس سرور

اسماعیل حضرت حکیم بن جابر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کی موت کا وقت آیا اور ان کا ایک غلام تھا، ان سے کہا گیا کہ اچھا ہوگا اگر آپ اس کو آزادکر دیں ، فرمانے لگے کہ میں اپنی اولاد کے لئے اس کے علاوہ کچھ چھوڑ کر نہیں جا رہا، راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے دوبارہ کہا کہ آپ آزاد کردیں تو اچھا ہوگا، چناچہ اس پر آپ نے آیت { وَلْیَخْشَ الَّذِینَ لَوْ تَرَکُوا مِنْ خَلْفِہِمْ ذُرِّیَّۃً ضِعَافًا خَافُوا عَلَیْہِمْ } سے { سَدِیدًا } تک کی تلاوت فرمائی۔

حواشی
(١) سقط من: [هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 33074
تخریج حدیث «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33072، ترقيم محمد عوامة: 31666»