مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الوصي الذي يشتري من الميراث شيئا أو مما ولي عليه باب: اس وصی کا بیان جو وراثت کے مال سے کوئی چیز خرید لے یا اس مال میں سے جس کا وہ ذمّہ دار ہے
حدیث نمبر: 33068
٣٣٠٦٨ - حدثنا عبد اللَّه (عن) (١) عثمان بن الأسود عن مجاهد وعطاء قالا: لا يجوز لوال أن يشتري مما (ولي) (٢) عليه.مولانا محمد اویس سرور
عثمان بن أسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اور عطاء نے فرمایا کہ کسی ذمہ دار کے لئے اس مال میں سے کچھ خریدنا جائز نہیں جو اس کی ذمہ داری میں ہو، راوی کہتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے یہ بھی فرمایا کہ تمہارا ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ سے کچھ نہیں خرید سکتا۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (بن).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].