مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32961
باب: آدمی کے لئے اپنے کتنے مال کی وصیت کرنا جائز ہے؟
ما يجوز للرجل من الوصية في ماله
حدیث نمبر: 32961
٣٢٩٦١ - حدثنا وكيع عن هشام عن أبيه عن ابن عباس قال: وددت أن الناس غضوا من الثلث إلى الربع؛ لأن رسول اللَّه ﷺ قال: "الثلث كثير" (١).مولانا محمد اویس سرور
عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میری خواہش ہے کہ لوگ ایک تہائی سے کم کر کے ایک چوتھائی مال کی وصیت کیا کریں، اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا : ایک تہائی بہت ہے۔