مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
من رخص أن يوصي بماله كله باب: ان حضرات کا بیان جنہوں نے پورے مال کی وصیت کرنے کو جائز فرمایا ہے
حدیث نمبر: 32949
٣٢٩٤٩ - حدثنا أبو أسامة عن هشام بن عروة عن ابن سيرين قال: سألت عبيدة عن رجل ليس عليه عقد وليس عليه عصبة، يوصي بماله كله؟ قال: نعم.مولانا محمد اویس سرور
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے ایسے آدمی کے بارے میں سوال کیا جس نے نہ کسی کے ساتھ کوئی معاملہ کر رکھا ہے اور نہ اس کا عصبہ بننے والا کوئی رشتہ دار زندہ ہے ، کہ کیا وہ شخص مرتے وقت پورے مال کی وصیت کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : جی ہاں !