مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
من رخص أن يوصي بماله كله باب: ان حضرات کا بیان جنہوں نے پورے مال کی وصیت کرنے کو جائز فرمایا ہے
٣٢٩٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش قال: سمعت الشعبي يقول في المسجد مرة: سمعت حديثًا ما بقي أحد سمعه غيري، سمعت عمرو بن شرحبيل يقول: قال عبد اللَّه: إنكم معشر اليمن من أجدر قوم أن يموت الرجل ولا يدع عصبة فليضع ماله حيث شاء (١).اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ حضرت شعبی کو مسجد میں یہ فرماتے ہوئے سنا : میں نے ایک حدیث ایسی سنی ہوئی ہے کہ اس کے سننے والوں میں میرے علاوہ کوئی زندہ نہیں رہا، میں نے عمرو بن شرحبیل کو فرماتے ہوئے سنا : حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اے یمن والو ! تم میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آدمی مرجاتا ہے اور عصبہ بننے والے رشتہ داروں میں سے کوئی چھوڑ کر نہیں جاتا، ایسے آدمی کو اختیار ہے کہ جہاں چاہے اپنا مال لگا دے۔ اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے عرض کیا کہ شعبی نے اس طرح فرمایا ہے، ابراہیم فرمانے لگے : مجھے ھمّام بن الحارث نے عمرو بن شرحبیل کے واسطے سے حضرت عبد اللہ سے یہی بیان کیا ہے۔