مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
الرجل يوصى لعبده بالشيء باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام کے لئے کسی چیز کی وصیت کرے
حدیث نمبر: 32913
٣٢٩١٣ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن أنه كان لا يرى بأسًا أن يوصي الرجل لمملوكه بمائة درهم والمائتين إذا رضي الأولياء، وإن جعل له شيئًا من ثلثه فهو في (عتقه) (١).مولانا محمد اویس سرور
یونس روایت کرتے ہیں کہ حسن اس بات میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی اپنے غلام کے لئے سو یا دو سو درہم کی وصیت کرے جبکہ اس آدمی کے اولیاء راضی ہوں، اور اگر وہ اس کے لئے اپنے مال کے تیسرے حصّے کی وصیت کر دے تو وہ اس کی گردن پر ہے۔
حواشی
(١) في [م]: (عنقه).