مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
رجل أوصى لرجل بفرس، وأوصى لآخر بثلث ماله، وكان الفرس ثلث ماله باب: اس آدمی کا بیان جس نے کسی کے لئے اپنے گھوڑے کی وصیت کی اور دوسرے کسی آدمی کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کی ، جبکہ اس کے گھوڑے کی قیمت اس کے مال کا ایک تہائی تھی
حدیث نمبر: 32911
٣٢٩١١ - حدثنا عمر عن يونس عن الزهري في رجل أوصى لرجل بفرس وسماه، وقال: ثلث مالي لفلان وفلان، وكان الفرس (كفاف) (١) ثلث ماله، قال الزهري: نرى أن يقسم ثلث ماله على حصصهم.مولانا محمد اویس سرور
یونس زہری سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جس نے کسی کے لئے ایک گھوڑے کی وصیت کی اور کہا کہ میرے مال کا تیسرا حصّہ فلاں اور فلاں کے لئے ہے، جبکہ اس کا گھوڑا اس کے ایک تہائی مال کے برابر تھا، زہری فرماتے ہیں کہ ہماری رائے یہ ہے کہ اس کا ایک تہائی مال ان کے حصّوں کے برابر تقسیم کردیا جائے۔
حواشی
(١) في [أ، جـ، م]: (لفاق)، وفي [ب]: (كعاب)، وفي [هـ]: (لعاب).