مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32909

باب: اس آدمی کا بیان جو ایک وارث کے حصّے کے برا بر مال کی وصیت کرے جبکہ اس کے ورثاء میں مذکر اور مؤنث دونوں قسم کے لوگ ہوں

من يوصي بمثل نصيب أحد الورثة، وله ذكر وأنثى

حدیث نمبر: 32909
٣٢٩٠٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عوف الأعرابي عن هشام بن هبيرة أنه قضى في رجل أوصى لرجل بمثل نصيب أحد ولده، وله ذكر وأنثى: أنّ له نصيب الأنثى.
مولانا محمد اویس سرور

عوف اعرابی روایت کرتے ہیں کہ ہشام بن ھبیرہ نے ایک آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا جس نے کسی کے لئے اپنے ایک بچے کے برابر مال کی وصیت کی تھی جبکہ اس کی اولاد میں مذکر اور مؤنث دونوں ہوں، کہ اس آدمی کو لڑکی کے برابر حصّہ دیا جائے گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32909
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 350، ترقيم محمد عوامة: 31512»