مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
المكاتب يوصي أو يهب أو يعتق أيجوز ذلك باب: اس مکاتب کا بیان جو کوئی وصیت کرے ، یا کوئی چیز ہبہ کرے، یا غلام آزاد کرے کیا اس کا ایسا کرنا جائز ہے؟
حدیث نمبر: 32872
٣٢٨٧٢ - حدثنا ابن مبارك عن صالح بن خوات عن عبد اللَّه بن أبي بكر أن عمر بن عبد العزيز كتب أن المكاتب لا تجوز له وصية ولا هبة إلا بإذن مولاه.مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن ابی بکر سے روایت ہے کہ حضرت عمربن عبد العزیز نے لکھا کہ مکاتب کے لئے اپنے آقا کی اجازت کے بغیر وصیت کرنا جائز نہیں۔