مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
الرجل يوصي بالوصية ثم يريد أن يغيرها باب: اس آدمی کا بیان جو کوئی وصیت کر دے پھر اس وصیت کو بدلنا چاہے
حدیث نمبر: 32851
٣٢٨٥١ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: إذا أوصى الرجل فإنه يغير (من) (١) وصيته ما شاء، قيل له: فالعتاقة؟ قال: العتاقة وغير العتاقة، وإنما يؤخذ بآخرها.مولانا محمد اویس سرور
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا جب کوئی آدمی وصیت کرے تو اپنی وصیت میں جو تبدیلی چاہے کرسکتا ہے، پوچھا گیا : غلاموں کی آزادی کی وصیت کا بھی یہی حکم ہے ؟ فرمایا غلاموں کی آزادی اور دوسری وصیتوں کا یہی حکم ہے، صرف اس آدمی کی آخری وصیت کو نافذ کیا جائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط، هـ].