مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الرجل يوصي بثلثه لغير ذي قرابة: (من أجازه) باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے مال کے ایک تہائی حصّے کی غیر رشتہ داروں کے لئے وصیت کرے ، اور ان حضرات کا ذکر جو اس کو جائز قرار دیتے ہیں
حدیث نمبر: 32818
٣٢٨١٨ - حدثنا الضحاك بن مخلد عن ابن جريج عن عطاء قال: قلت: أوصى (إنسان) (١) في سبيل اللَّه (وفي المساكين) (٢) وترك قرابة محتاجين، قال: وصيته حيث أوصى بها.مولانا محمد اویس سرور
ابن جریج عطاء سے روایت کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء سے سوال کیا کہ ایک آدمی نے مجاہدین اور مسکینوں کے لئے وصیت کی لیکن اس کے رشتہ داروں میں بہت سے حاجت مند لوگ ہیں، فرمایا کہ اس کی وصیت وہیں نافذ کی جائے گی جہاں اس نے کی ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (رجل).
(٢) سقط من: [هـ].