مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32799
باب: یہ باب ہے یہودی اور نصرانی کے لئے وصیت کرنے کے بیان میں اور یہ کہ کون حضرات اس کو جائز سمجھتے ہیں
في الوصية لليهودي والنصراني من رآها جائزة
حدیث نمبر: 32799
٣٢٧٩٩ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن يحيى بن سعيد قال: بلغني أن صفية أوصت لقرابة لها بمال عظيم أو كثير من اليهود كانوا ورثتها لو كانوا مسلمين، ورثها غيرهم من المسلمين، وجاز لهم ما أوصت (١).مولانا محمد اویس سرور
یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا نے اپنے یہودی رشتہ داروں کے لئے بہت سے مال کی وصیت کی تھی، جو ایسے تھے کہ اگر وہ مسلمان ہوتے تو ان کے وارث ہوتے، لیکن ان کے کافر ہونے کی وجہ سے ان کے خاندان کے مسلمان ان کے وارث ہوئے، اس لئے جو مسلمان نہ تھے ان کے حق میں ان کی وصیت نافذ ہوگئی۔
حواشی
(١) منقطع؛ يحيى بن سعيد لم يدرك صفية.