مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
إذا قال: ثلثي لفلان، فإن مات فهو لفلان باب: اگر کوئی آدمی کہے کہ میرا تہائی مال فلاں آدمی کے لئے ہے اور اگر وہ میری زندگی میں مرجائے تو فلاں دوسرے آدمی کے لئے ہے
حدیث نمبر: 32795
٣٢٧٩٥ - حدثنا زيد بن حباب عن حماد بن سلمة عن قتادة عن سعيد بن المسيب في رجل أوصى، (قال) (١): ثلثي لفلان، فإن مات فهو لفلان، قال: هو للأول.مولانا محمد اویس سرور
قتادہ حضرت سعید بن مسیب سے روایت کرتے ہیں ا س آدمی کے بارے میں جو کہے کہ میرا تہائی مال فلاں آدمی کے لئے ہے ، اور اگر وہ میری زندگی میں وفات پا جائے تو فلاں دوسرے شخص کے لئے ہے، آپ نے فرمایا وہ مال پہلے آدمی کو دیا جائے گا۔
حواشی
(١) زيادة من [جـ، م]: (قال).