مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
رجل أوصى لبني عمه وهم رجال ونساء باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے چچا زادوں کے لئے وصیت کرے جن میں مرد اور عورتیں دونوں ہوں
حدیث نمبر: 32790
٣٢٧٩٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن طلحة بن الأعلم الحنفي عن الشعبي أن رجلًا أوصى (لأرامل) (١) بني حنيفة فقال الشعبي: هو للرجال والنساء ممن خرج من كمرة حنيفة.مولانا محمد اویس سرور
طلحہ بن أعلم حنفی حضرت شعبی سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے قبیلہ بنو حنیفہ کی بیوہ عورتوں کے لیے وصیت کی ، حضرت شعبی نے فرمایا : یہ وصیت ہر اس مرد و عورت کے لئے ہے جو حنیفہ کی نسل سے ہو۔
حواشی
(١) في [ز، ف]: (بأرامل).