مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32789
باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے چچا زادوں کے لئے وصیت کرے جن میں مرد اور عورتیں دونوں ہوں
رجل أوصى لبني عمه وهم رجال ونساء
حدیث نمبر: 32789
٣٢٧٨٩ - وعن مطر عن الحسن في رجل أوصى لبني عمه رجال ونساء قالوا: للذكر مثل حظ الأنثى إلا أن يكون، قال: للذكر مثل حظ الأنثيين.مولانا محمد اویس سرور
مطر حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنے چچا کی اولاد کے لئے وصیت کی جن میں مرد بھی ہیں اور عورتیں بھی، انہوں نے فرمایا کہ ایسی صورت میں مرد کو عورت کے برابر حصہ دیا جائے گا، مگر یہ کہ اس نے یہ کہا ہو کہ مرد کو دو عورتوں کے برابر حصّہ دیا جائے۔