مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
رجل أوصى لبني عمه وهم رجال ونساء باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے چچا زادوں کے لئے وصیت کرے جن میں مرد اور عورتیں دونوں ہوں
حدیث نمبر: 32788
٣٢٧٨٨ - (١) حدثنا ابن مبارك عن يعقوب عن عطاء وقتادة.مولانا محمد اویس سرور
مطر حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنے چچا کی اولاد کے لئے وصیت کی جن میں مرد بھی ہیں اور عورتیں بھی، علماء فرماتے ہیں کہ ایسی صورت میں مرد کو عورت کے برابر حصہ دیا جائے گا، لیکن اگر اس نے یہ کہا ہو کہ ایک مرد کو دو عورتوں کے برابر حصّہ دیا جائے گا تو ممکن ہے ایسا ہی کیا ہو۔
حواشی
(١) زيادة (حدثنا أبو بكر) في: [م].