مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الوصايا
في الرجل يوصي لرجل بثلث ماله ثم أفاد بعد ذلك مالا باب: یہ باب ہے اس آدمی کے بیان میں جو کسی کے لئے ایک تہائی مال کی وصیت کرے پھر مرنے سے پہلے وصیت کے بعد کچھ مال اسے مزید حاصل ہو جائے
حدیث نمبر: 32782
٣٢٧٨٢ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن في الرجل (إذا) (١) ⦗١٧٩⦘ أوصى بثلث ماله (فقتل) (٢) خطأ، قال: يدخل ثلث الدية في ثلث ماله.مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت ہے جس نے اپنے ایک تہائی مال کی وصیت کی پھر غلطی سے قتل ہوگیا، آپ نے فرمایا : دیت کا ایک تہائی اس کے مال کے ایک تہائی میں داخل ہوجائے گا۔
حواشی
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [م]: (وقتل).