مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32772

باب: اس آدمی کا بیان جو کسی کیلئے وصیت کرے اور جس شخص کیلئے وصیت کی تھی وہ اس سے پہلے ہی وفات پا جائے

في الرجل يوصي لرجل بوصية فيموت الموصى له قبل الموصي

حدیث نمبر: 32772
٣٢٧٧٢ - (١) حدثنا حفص عن أشعث عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي في رجل أوصى لرجل فمات الذي أوصى له قبل أن يأتيه، قال: هي لورثة الموصى له (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حارث حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس نے کسی آدمی کے لئے وصیت کی پھر جس کے لئے وصیت کی تھی وہ اس وصیت کے اس تک پہنچنے سے پہلے ہی مرگیا، آپ نے فرمایا اس وصیت کے حق دار اس شخص کے ورثاء ہیں۔

حواشی
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32772
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف الحارث وأشعث.
تخریج حدیث «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 3346، ترقيم محمد عوامة: 31381»