مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32765
باب: یہ باب ہے اس آدمی کے حکم کے بیان میں جو اپنے ورثاء سے ایک تہائی سے زائد مال کی وصیت کرنے کی اجازت طلب کرے
في الرجل يستأذن ورثته (في) أن يوصي بأكثر من الثلث
حدیث نمبر: 32765
٣٢٧٦٥ - وعن خالد عن ابن سيرين عن شريح قال: إذا أوصى الرجل في مرضه بأكثر من الثلث لغير وارث أو لوارث فأذن الورثة ثم مات، فلهم أن يرجعوا.مولانا محمد اویس سرور
خالد ابن سیرین سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح نے فرمایا : جب کوئی آدمی اپنے مرض میں کسی غیر وارث یا وارث کے لیے ایک تہائی سے زائد مال کی وصیت کرے اور ورثاء بھی اس کی اجازت دیدیں ، پھر وہ آدمی مرجائے تو ان کو رجوع کا حق حاصل ہے۔