مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32758

باب: یہ باب ہے اس آدمی کے حکم کے بیان میں جو اپنے ورثاء سے ایک تہائی سے زائد مال کی وصیت کرنے کی اجازت طلب کرے

في الرجل يستأذن ورثته (في) أن يوصي بأكثر من الثلث

حدیث نمبر: 32758
٣٢٧٥٨ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في رجل أوصى بأكثر من الثلث برضا (من) (١) الورثة، فلما مات أنكروا ذلك، قال: هو جائز عليهم.
مولانا محمد اویس سرور

یونس حسن رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں ان سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے ورثاء کی رضا مندی سے ایک تہائی مال سے زیادہ کی وصیت کی اور جب وہ مرگیا تو ورثاء نے ایک تہائی سے زیادہ نکالنے سے انکار کردیا، آپ نے فرمایا یہ وصیت ان پر نافذ ہے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ز، ط، هـ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 32758
تخریج حدیث «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 3237، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 392، 393، ترقيم محمد عوامة: 31369»