مصنف ابن ابي شيبه
كتاب فضائل القرآن
في أول ما نزل من القرآن وآخر ما نزل باب: قرآن کے سب سے پہلے حصہ اور سب سے آخری حصہ کے نازل ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 32222
٣٢٢٢٢ - حدثنا وكيع عن قرة عن أبي رجاء قال: أخذت من أبي موسى: ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ وهي أول سورة أنزلت على مُحْمدٍ ﷺ (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رجائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ سے یہ سورت سیکھی (پڑھو ( اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اپنے رب کا نام لے کر جس نے پیدا کیا ) یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل ہونے والی پہلی سورت ہے۔